"مسیحا جی اٹھا" ایسٹر کا خصوصی گیت رلیز

"مسیحا جی اٹھا" ایسٹر کا خصوصی گیت رلیز New Easter Song Masiha Jee Utha

 
"مسیحا جی اٹھا" ایسٹر کا خصوصی گیت رلیز کردیا گیا ہے۔ یہ گیت سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھولک کیتھیڈرل کوائر فیصل آباد نے گایا ہے ۔

اس گیت میں پرستار نعمان پرویز مانی، عاصم اقبال، عثمان پرویز، اللہ رکھا، رزاق نثار اور خواتین میں  سر ماگھی اسحاق ایف ایس پی، حنا پرویز، آسیہ کنول۔، ماہم رفاقت ہیں

اس گیت کے بول عزت مآب  فادر خالد رشید آسی نے لکھے ہیں۔ جبکہ اس گیت کی موسیقی اور کمپوزیشن استاد راحت مشفق کی ہے۔  ویڈیو عرفان سلامت اور خصوصی  استاد پرویز تبسم کی ہے۔ 

  

گیت سننے کے لیےیہاں کلک کریں  


 یاد رہے کہ پاکستان میں مسیحی ایسٹر کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور عقیدت سے مناتے ہیں۔ ایسٹر کا آغاز پاک جمعرات سے ہوتا ہے  جس میں دعائیں، گیت، اور یسوع مسیح کے دکھوں پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہوتا ہے۔


کچھ گرجا گھر یسوع مسیح کے جی اٹھنے کی یاد میں ایسٹر کے ڈرامے یا شام کلوری جیسی خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کر تے ہیں۔


اس موقع پر مسیحی پرستار انفرادری طور پر یا مختلف چرچز ، کوائرز کی طرف سے ایسٹر/عید قیامت المسیح کے خصؤصی گیت بھی رلیز کئے جاتے ہیں۔ 


 

New Easter Song Masiha Jee Utha By Saint's Peter And Paul Catholic Choir Fsd

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم