ایسٹر کے دن لاہور کے مسیحی تفریحی مقام پر مفت داخل ہوسکیں گے

 

ایسٹر کے دن لاہور کے مسیحی تفریحی مقام پر مفت داخل ہوسکیں گے

ایسٹر کے روز لاہور کے مسیحی اہم تفریحی مقام پر مفت داخل ہو سکیں گے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک لیٹر کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف لاہور کی جانب سے ایک لیٹر لکھا گیا ہے جو سینیٹر کامران مائیکل کے ایک لیٹر کا جواب ہے ۔

سینیٹر کامران مائیکل کی ڈیمانڈ کے مطابق اس لیٹر میں میں لاہور کے مسیحیوں کا ایسٹر کے روز لاہور چڑیا گھر میں داخلہ بالکل مفت ہو گا یہ سہولت لاہور کے مسیحیوں کے لئے فراہم کی گئی ہے تاکہ ایسٹر کے دن اہم تفریحی مقامات کی سیر کے لیے جانے والے مسیحی لاہور چڑیا گھر میں اپنی فیملیز کے ساتھ محظوظ ہو سکیں۔

یاد رہے اس سے قبل سینیٹر کامران مائیکل جب گزشتہ حکومت میں وفاقی وزیر تھے تو وہ ہر سال مسیحیوں کے لیے کرسمس پر مفت ٹرین چلانے کا اہتمام کرتے تھے جو کراچی سے اسلام آباد اور لاہور تک بالکل فری مسیحیوں کو لے کر جایا کرتی تھی 

کرسچن  کمیونٹی کی طرف سے اس اہم اقدام کی پذیرائی کی گئی ہے 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی