انڈیا میں چلتی ہوئی ریل گاڑی میں میں مسیحیت کے پرچار کرتے ہوئے ایک خدا کے خادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چلتی ہوئی ٹرین میں ایک بڑی عمر کا شخص لوگوں کو یہ بتا رہا ہے کہ وہ وہ پہلے گنہگار تھا مگر اب وہ خدا میں زندگی گزار رہا ہے وہ شخص کہہ رہا ہے کہ یہ زندگی چند دن کی ہے اور خدا نے ہمیں اس دنیا میں اچھے کاموں کے لیے اور عبادت کے لیے دوسرے انسانوں کی بھلائی کے لیے بھیجا ہے جس کا عملی نمونہ یسوع مسیح نے اپنی زندگی سے ہمارے سامنے پیش کیا ہے لہذا وہ شخص سب کو خدا کے راستے پر چلنے کا پیغام دیتا ہے
اس خدا کے خادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگوں کی طرف سے ایسے بڑے ایمان کی تعریف کی جا رہی ہے جیسا کے کلام میں لکھا ہے کہ یسُوع مسیح نے کہا ۔ متی 28 باب 19 آیت میں کہ پَس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بَیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation