گوجرانوالہ ( ) خدا کے خادم پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کا کلیسیائے پاکستان کی روحانی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک اور اہم قدم ۔ مسز یاسمین مرقس کی میموریل سروس سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کی ادارت میں شائع ہونے والے ماہنامہ اپاسٹالک نیوز کا باقاعدہ محترمہ شونیلا روت اسلم پرویز سہوترا عمانوایل اطہر جولیس ریورنڈ آشر سلامت سسٹر آستر مرقس کے ہاتھوں افتتاح ۔ پاسٹر جارج دائود پاسٹر اسلم کھوکھر پاسٹر فیاض ناہرا پاسٹر اکرم نذیر پاسٹر عمانوایل فیض کھوکھر پاسٹر شمشاد مسیح پاسٹر منیر پاسٹر ظفر گل پاسٹر مبارک متی پاسٹر ڈیوڈ گل پاسٹر شمعون پاسٹر جاوید گل پاسٹر آشر بوٹا سندھو پاسٹر شہزاد سہوترا پاسٹر شہزاد عظیم سندھو پاسٹر پاسٹر پرویز مسیح بورٹ شہبازآشر پڈھیار چوہدری عابد سید گل دائود گل منشاء گل جارج سہوترا صدیق سوہنی سرور انجم فیاض ایم سہوترا عامر بھٹی عاجز پاسٹر فیصل ہدائیت پادری خالد سومرو پادری شفقت ہنجرا بابر شہزاد بھٹی ناصر بھٹی ودیگر بھی موجود تھے پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے کہا کہ ہزاروں لاکھوں رسائل و جرائد پہلے بھی شائع ہوتے آئے ہیں ماہنامہ اپاسٹالک نیوزمسیح کی آمد ثانی کے لیے اس کی دلہن کلیسیاء کو تیار کرنے میں اپنے حصے کا کام کر کے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ ماہنامہ اپاسٹالک نیوز کو خداوند مسیح کی پیدائش کے مہینہ اور خدا کی خادمہ مسز یاسمین مرقس کی رحلت کے دن 18 دسمبر2022 سے منسوب کیا جاتا ہے تمام مذہبی سیاسی سماجی صحافتی رہنماؤں نے پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کے اس کام کو سراہتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ماہنامہ اپاسٹالک نیوز کلیسیائے پاکستان کی روحانی تربیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation