ملک سے وفاداری ہوتو ایسی، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے اہم وجہ سے استفیٰ دے دیا

ملک سے وفاداری ہوتو ایسی، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے اہم وجہ سے استفیٰ دے دیا

 نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے  عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 انٹرنیشل : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے  عہدے سے استعفیٰ دے دیا،  استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق42 سالہ جیسینڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا کہ  کیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے  کہ نہیں۔

 اب میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا ممکن نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا بطور وزیر اعظم کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

 

2017 میں منتخب ہونے پر جیسینڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

 

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات اس سال کےاکتوبرکے مہینے میں ہوں گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی