
اس کے علاوہ ان خبروں کو سامنے لانا جو مین سٹریم میڈیا نظر انداز کردیتا ہے،پاکستانی مسیحیوں کی معلومات کو یکجا کرنا ،کمیونٹی افراد کے درمیان باہمی رابطہ کو قائم رکھنا ،مثبت پہلوﺅں کو اجاگر کرکے مسیحی کمیونٹی میں اُمید کی شمع روشن کرنا ہے،عام مسیحی اور مذہبی ، سماجی و سیاسی قیادت کے مثبت پہلوؤں کو قوم کے ساتھ بانٹنا، ابھرتے ہوئے مسیحی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ،ایسا پلٹ فارم بننا جو اُبھرتے ہوئے فنکاروں ، مصنفین اور شاعروں کو سہولت فراہم کرے تاکہ وہ اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں اورتعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد نوائے مسیحی کے مشن میں شامل ہے۔
نوائے مسیحی نے ایسے مسیحی بہن بھائی جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں خواہ وہ سٹوڈنٹ ویزہ، بزنس ویزہ ، سیٹلمنٹ ویزہ ہو اور ایسے اُمیدوار مالی و ڈاکومنٹس کے حوا لے سے اہلیت رکھتے ہوں تو ان کو مشاورت اور راہنمائی مہیا کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ نوائے مسیحی آپ کو صرف راہنمائی مہیا کرے گا۔ کوئی مالی مدد نہیں کی جاتی۔ اس مقصد کے لیے مسیحی کمیونٹی کے قابل اعتماد اور اپنے کام میں پروفیشنل کنسلٹنٹس اور معروف ٹریولرز سے اُمیدواران کا رابطہ کرایا جاتا ہے۔
اس مقصد کے لیے اُمیدوار نوائے مسیحی ویب سائٹ پر موجود آسان آن لائن فارم پُر کرتا ہے۔ اس سارے عمل کے لیے محض ایک ہزار روپے رجسٹریشن اینڈ کنسلٹیشن فیس موصول کی جاتی ہے۔ یہ ڈیٹا کولیکٹ کرنے اور پھر اُمیدوار کے کنسلٹیشن کے حصول میں سنجیدہ ہونے کے متعلق تسلی ہونے کے بعد اسے واٹس ایپ کنسلٹیشن گروپ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس فارم تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہ بھی واضح رہے کہ یہ کسی ویزہ کی آفیشل فیس نہیں یہ نوائے مسیحی کی کنسلٹنٹ تک آپ کو رسائی دینے کی فیس ہے۔ بڑے بڑے کنسلٹنٹ کئی ہزاروں میں فیس موصول کرتے ہیں جبکہ نوائے مسیحی اپنی کمیونٹی کی استطاعت کے مطابق انتہائی کم فیس لیتاجس اور ڈیٹا کولیکٹ کرنے والے ذمہ دار اور کنسلٹنٹ کے اخراجات ادا کئے جاتے ہیں۔
ورلڈ یوتھ ڈے کے حوالے سے بھی نوائے مسیحی اپنی
کنسلٹیشن کا یہی طریقہ کار اپنائے ہوئے ہے۔
رابطہ کرنے والے اُمیدوار کو پہلے ہی بتا دیا جاتا ہے کہ براہ راست ورلڈ یوتھ ڈے کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائے کر سکتے ہیں براہ راست اپلائے کرنے کے لیے یہاں کلک کریں اگر واٹس یاپ کنسلٹیشن درکار ہے تو اس کی فیس اور طریقہ کار اُمیدوار کو بتا دیا جاتا ہے۔ آپ کو راہنمائی کنسلٹنٹ نے ہی مہیا کرنی ہے نوائے مسیحی آپ کو کنسلٹنٹ تک رسائی دینے کا ذمہ دار ہے ۔ اس کے بعد کے عمل میں اُمیدوار اور کنسلٹنٹ ہی ایک
دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation