ایلون مسک 200 ارب ڈالرز سے محروم ہوکریہ اعزاز اپنے نام کرنے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئےہیں۔
نامور شخصیت ٹیسلا، اسپیس ایکس اورحال ہی میں ٹوئٹر کے مالک بننے والے ایلون مسک نے اب ایک ایسا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو کہ کوئی بھی ایسا ریکارڈ قائم کرنا پسند نہیں کرتا۔
ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 2022 کے دوران 1400 ارب ڈالرز کی کمی
بلومبرگ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک 2021 میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے فرد بنے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی تھی۔
نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
اس کی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے جبکہ انہوں نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو بھی خرید لیا۔
اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا ۔
برنارڈ آرنلٹ اس وقت بھی162 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جس کے بعد 137 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 109 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پرموجود ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation