راولپنڈی: پوپ ایمریٹس بینیڈکٹ XVI کی یاد میں اوور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ F-8/4، اسلام آباد میں 06 جنوری 2023 کو ایک دعائیہ عبادت کا انعقاد کیا گیا۔
ہولی ماس کی
صدارت عزت ماآب آرچ بشپ کرسٹوفی زخیہ الکاسس، اپوسٹولک نونسیو ٹو پاکستان نے کی۔
اس کے علاوہ پاکستان کے تمام کیتھولک بشپس نے ڈائوسیز کے مختلف اجتماعات میں فادر
صاحبان کے ساتھ مل کر ہولی ماس کا انعقاد کیا۔
مذہبی، کیٹیکسٹ، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے
افراد اور مومنین کی بڑی تعداد نے مقدس اجتماع میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ سابق پوپ بینیڈکٹ اپنی ویٹیکن رہائش گاہ میں
95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری سال ویٹیکن میں قائم
خانقاہ میں گزارے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے عوام سے سابق روحانی پیشوا، پاپائے روم بینیڈکٹ کی سخت علالت کے باعث اُن کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ 95 سالہ رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ 2013ء میں پاپائے رومن کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
پوپ بینیڈکٹ سولہویں، خرابی صحت کی وجہ سے تقریباً ایک دہائی قبل اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔سابق پوپ بینیڈکٹ ویٹی کن کی قریباً 600 سالہ تاریخ میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں.
پوپ ینیڈکٹ کا پورا نام جوزف رتزنگر بینیڈکٹ تھا اور وہ جرمنی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر اس وقت 78 سال تھی جب 2005 میں اب تک کے منتخب ہونے والے سب سے معمر پوپ بنے تھے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation