۲۰۲۳ کی سب سے بڑی خوشخبری۔ پورے پاکستان سے کہیں سے بھی مسیحی نوجوان بیٹے بیٹیاں جو خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے خُدا کلام بانٹنا چاہتے ہیں، میں سب کو پانچ پانچ بائبلز دوں گا تا کہ اپنے علاقوں میں جا کر وہ اپنے ہاتھوں سے خُدا کا کلام تقسیم کریں۔
اس بار پادری صاحبان نہی بلکہ مسیحی نوجوان بیٹے بیٹیاں آسکتے ہیں، اس خاص پروگرام کا مقصدمسیحی نوجوانوں میں خدمت کے جذبے کو پیدا کرنا ہے۔ آپ کا تعلق کسی بھی چرچ سے ہو سکتا ہے، ایک خاندان سے ایک ہی فرد آ سکتا ہے، بائبلز کو جمع نہیں کرنا بلکہ گھر گھر میں خُدا کے کلام کو پہنچانا ہے۔ میں پانچ سو سےزیادہ بچوں کو پانچ پانچ بائبلز دینا چاہتا ہوں۔ اپنی پانچ بائبلز لینے کے لئے آپ ۱۵ جنوری ۲۰۲۳ بروز اتوار صبح ۱۰ بجے ہمارے چرچ میں آسکتے ہیں، پہلے مل کر اتوار کی عبادت کریں گے اور بعد میں آپ کو بائبلز مُقدس دی جایئں گی۔ خُداوند آپ کو برکت دے۔
مسیح میں آپ کا بھائی
ڈاکٹر نعیم ناصر
گڈسمیریٹن چرچ، حاجی پارک نمبر ۱، انم روڈ، آصف ٹاؤن، فیروز پور روڈ، لاہور۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation