قاسم علی شاہ کو پہلی دفعہ میں ٹی وی پر لے کر آیا؛ ولسن اصغر کا دعویٰ

 قاسم علی شاہ کو پہلی دفعہ میں ٹی وی پر لے کر آیا؛ چیئرمین گاڈ بلیس ٹی وی ولسن اصغر کا دعویٰ

ولسن اصغر بانی و چیئرمین گاڈ بلیس ٹی وی اور چیئرمین ہیلپ ڈے انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کو سب سے پہلے ٹی وی پر لے کر آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے میں بڑے فخر سے یہ کہتا ہوں کہ قاسم علی شاہ صاحب میرے بڑے اچھے دوست بھی ہیں وہ بڑے اچھے انسان ہیں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب وہ پہلی دفعہ کسی پروگرام میں آئے وہ میرے پروگرام میں آئے۔ کیونکہ میں اس وقت بطور اینکر یو۔کے بیسڈ چینل ہے ڈی ایم ڈیجیٹل اس پر کام کرتا تھا۔ اس وقت یہ پہلی دفعہ میرے پروگرام میں آئے۔

 آج وہ پاکستان کے بہت بڑے موٹیویشنل سپیکر ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں اس پروگرام کی تصویریں بھی ساتھ لگائی ہیں ۔ میں جب ان سے ملا تو ان میں یہ ٹیلنٹ تھا کہ خود بھی ترقی کریں گے اور پاکستانی عوام کے لیے بھی ترقی کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ پلیز ان کی عزت کا خیال کریں کیونکہ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں اور پاکستانی عوام کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹرولنگ نہ کی جائے ۔ وہ ابھی بھی سی ایس ایس کرنے والے نوجوانوں کے لیے بہت کچھ کر رہے ہیں۔میری دعا ہے کہ وہ ترقی کریں اور ملک کے لیے مزید فائدے اور فخر کا باعث ہوں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی