اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 کی بجائے اب 31دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 کی بجائے اب 31دسمبر کو ہوگی
 اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 کی بجائے اب 31دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد (نوائے مسیحی نیوز)اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24کی بجائے اب 31دسمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کرانے کا دن 24 دسمبر سے تبدیل کرکے 31 دسمبر کو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

یاد رہے کہ ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ 24 دسمبر کو کرسمس تقریبات کی وجہ سے اسلام آباد کے رہائشی 50ہزار سے زائد مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے محروم ہوسکتے ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کرانے کی تاریخ 31 دسمبر کردی ہے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی