اس موقع پر منتظم بانی و چیئرمین گڈ سمیریٹن چرچ جناب پاسٹر نعیم ناصر نے کہا کہ "
آج گڈ سمیریٹن چرچ میں ایک اور تاریخی دن تھا، پورے پاکستان سے تین سو زیادہ مسیحی بیٹے بیٹیاں فری ویب سائٹ ڈیزائننگ کا ایک دن کا کورس کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسیحی بہن بھائی ترقی کرنا چاہتے ہیں لیکن اِن کو موقعے کم ملتے ہیں، اِس کی بڑی وجہ مالی مشکلات، تعلیم کی کمی، شعور کی کم، اچھی قیادت کا فقدان اور سب سے بڑھ کر خُدا سے دوری، بڑے بڑے پروگراموں کے بعد بھی بیداری نہیں آ رہی، بحالی نہیں آ رہی، بائبل مقدس میں لکھا ہے، تربیت کا رد کرنے والا رُسوا اور کنگال ہو گا۔ یوحناّ کی انجیل اُس کا ۱۵ باب اور اُس کی ۱۶ آیت میں لکھا ہے، تم نے مُجھے نہیں چنا بلکہ میں نے تمہیں چن لیا ہے، خُدا نے آپ کو چنا ہے برکت دینے کے لیے، سرفراز کرنے کے لئے, قوموں پر غالب آنے کے لیے، خُدا نے آپ کو چن لیاہے، لیکن ابھی تک لوگوں نے خُدا کو نہیں چنا۔
ہم دیکھتے ہیں بائبل مُقدس میں، جب سموئیل نبی بزرگ یسیٰ کے پاس آتے اسرائیل کا اگلا بادشاہ چننے کے لیے، بزرگ یسیٰ اُن کو اپنے ساتوں بیٹوں کے دکھاتے ہیں، بزرگ سموئیل اُن کو اسرائیل بننے کےلئے مسح نہیں کرتے اور بزرگ یسیٰ سے کہتے ہیں کیا تیرا کوئی اور بیٹا بھی ہے، بزرگ یسیٰ اپنے بیٹے داود کو بلاتے ہیں اور بزرگ سموئیل پہلی نظر میں دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور بزرگ داود کو اسرائیل کا بادشاہ بننے کے لئے مسح کر دیتے ہیں، لیکن اُسی وقت ۱۵ سال کی عمر میں وہ بادشا نہیں بنتے بلکہ اگلے پندرہ سال پوری ایمانداری کے ساتھ خُدا کے ساتھ چلتے ہیں اور تیس سال کی عمر میں جا کر بادشاہ بنتے ہیں۔ خُدا نے آپ کو چنا ہے برکت دینے کے لیے، اب آپ خُدا کو چن کر اپنی برکت خدا سے لے سکتے ہیں۔
گڈ سمیریٹن چرچ کا یہ مقصد ہے کہ ہم نے اپنے لوگوں کو اُٹھانا ہے اور ہر جائز کوشش کریں گے مسیحی بچوں کی مدد کرنے کی۔ آپ سب سے التماس ہے کہ پوری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اور اگر خُدا آپ کے دل میں ڈالتا ہے کہ اس چرچ کے ساتھ آپ کو کھڑا ہونا چاہیے تو آپ ضرور ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
کروسیڈ بھی کر سکتے ہیں، ٹی وی چینل بھی کھول سکتے ہیں اگر پانچ سکولوں کو بند کردیں، اگر بچوں کو سکالرشپ دینا بند کر دیں، خادمین کو موٹر بایئک دینا بند کردیں، نئے چرچز بنانا بند کر دیں، مسیحی بیٹیوں کی شادیوں پر مدد کرنا بند کردیں اور باقی سارے کام جو یہ چرچ کر رہا ہے، لیکن میرا ضمیر اجازت نہی دے گا، مُجھے شرم آئے گی لوگوں کے سامنے آ کر ٹی وی پر بیٹھ جاؤں اور جھوٹ پر جھوٹ بولتا جاؤں۔
خُدا کا واسطہ ہے آیئں مل کر مسیحی بچوں کی مدد کرتے ہیں، ہمارے لئے مُشکل ہے پورے ملک میں کام کرنا، لیکن سارے مل کر ہم زیادہ کام کر سکتے ہیں اور اپنے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں، مُجھے پتا ہے آپ سارے ایماندار ہیں، آپ سارے راستباز ہیں، آپ سارے دل کے صاف ہیں، آپ سارے اپنے بنک اکاؤنٹ خالی کر چُکے ہیں، مُجھے معاف کر دیجیئے گا اگر میں کسی ایماندار کی دل آزاری کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ خادمین ہمیں بُرا کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو باہر بھیجتے ہیں، سکالرشپ دیتے ہیں کلیسا بنانے کے لیے، لیپ ٹاپ دیتے ہیں، موٹر بائک دیتے ہیں، کمپیوٹر کے جدید کورسز کرواتے ہیں۔ یہ کام تو تمام لوگوں کو کرنے چایئے جو خُدا کا خوف رکھتے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation