افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں امتحان کے دوران دھماکے کے نتیجے میں طالبات سمیت 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کابل شہر کے
مغرب میں دشت برچی کے علاقے میں واقع 'کاج' تعلیمی مرکز میں پیش آیا۔ دھماکا مبینہ
طور پر خودکش حملے کا نتیجہ تھا۔
کابل میں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 19
افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد
طالبات کی ہے جن میں طالبات بھی شامل ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ خودکش
حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کی مدد سے اڑا لیا جب جمعے کی صبح کابل کے تعلیمی
ادارے میں طلبہ امتحان دے رہے تھے۔
دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا
پر شیئر کی جارہی ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے
کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کابل میں جس علاقے میں دھماکا ہوا ہے وہاں رہنے والوں کی
اکثریت اقلیتی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی ہے جو ماضی میں متعدد بار حملوں کا
نشانہ بن چکے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation