توہین مسیح کے مرتکب امرت پال سنگھ کو پاسٹر مونیکا کا کھرا جواب

توہین مسیح کے مرتکب امرت پال سنگھ کو پاسٹر مونیکا کا کھرا جواب
Pastor Monika's honest response to Amrit Pal Singh, the perpetrator of blasphemy

امرت پال سنگھ کی گستاخانہ گفتگو کہ "یسوع مسیح خود کو صلیب پر نہیں بچا سکا وہ کسی کو کیا بچائےگا اسے" پاسٹر مونیکا  نے کھرا جواب دے دیا۔
انہوں نے بائبل کے مطابق اور خدا کے منصوبے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یسوع مسیح تو دنیا میں آئے ہی گنہگاروں کے لیے قربانی دینے تھے اور انہوں نے خدا کے منصوبے کو پورا کرنا تھا جو کردیا تھا تاکہ امرت پال سنگھ جیسے گنہگاروں کی خلاصی ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر یسوع مسیح صلیب سے اتر جاتے تو گنہگاروں کی خلاصی کیسے ہوتی۔ پاسٹر مونیکا نے کہا کہ جو بات امرت پال سنگھ نے کہی ہے یہ بات اس وقت بھی کچھ لوگوں نے یسوع مسیح کی متعلق کہی تھی مگر ان لوگوں نے پھر یہ بھی دیکھا کہ یسوع تیسرے دن مردوں میں سے زندہ ہوگئے ۔ اگر وہ صلیب پر نہ مرتے تو موت پر غالب آنے کا معجزہ کیسے ہوتا۔
پاسٹر مونیکا نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ امرت پال کی آنکھیں کھل جائیں اور وہ بھی یسوع مسیح پر ایمان لا کر ہمیشہ کی زندگی حاصل کرے۔ امرت پال جیسے لوگوں کے لیے یسوع نے کہا تھا کہ اے باپ ان کو معاف کر کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ کیا کرتے ہیں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی