آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی اقلیتی فرد شکیل انجم ساون امیدوار برائے میونسپل کمیٹی،وارڈ نمبر 2 نے بلدیاتی انتخابات میں بطور اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سہرا آزاد کشمیر میں ضلع بھمبر کے سر جاتا ہے اور اس میں ذاتی کاوش اور تعاون شامل رہا کمانڈر و سربراہ حق پرست گروپ جناب چوہدری احسان الحق صاحب کا۔
آزاد کشمیر میں اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد میں یہ منزل کی طرف پیش قدمی کا پہلا قدم ہے جسے اپنی جدوجہد اور خدا کی مدد سے مظبوط و توانا کروں گا اور مجھے اُمید ہے کہ مسیحی کمیونٹی اپنی آئندہ نسلوں کے حقوق کی پیشرفت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے گی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation