اسسٹنٹ کمشنر پیر محل عرفان مارٹن تشدد کیس تازہ صورتحال

پیر محل (بشکریہ روحیل ظفر شاہی ) مسیحی اسسٹنٹ کمشنر پیر محل عرفان مارٹن صاحب نے عوامی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختصر احتجاج، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مکمل تحفظ دینے کی ہقین دہانی اور ڈی پی او کیطرف سے مزید سیکورٹی فراہم کرنے کے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیا۔

عرفان مارٹن کا کہنا تھا کہ میرے احتجاج کیوجہ سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا میں نہیں چاہتا ہے چند انتشار پسند عناصر کے منفی عزائم کی وجہ سے عوامی معاملات متاثر ہوں۔ اسلئے وہی جذبے اور نئے عزم کیساتھ اپنے اسٹاف کیساتھ دوبارہ کام شروع کر رہا ہوں۔

گزشتہ رات بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تمام مسیحی برادری کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انکے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ میں پاکستان اور بیرونِ ممالک میں بسنے والی مسیحی قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی۔

یاد رہے کہ پیر محل کے مسیحی اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن کا گزشتہ دنوں چند وکلاء نے غیر قانونی مطالبہ نہ ماننے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم