چرچ فنڈ میں مبینہ طور پر خردبُرد, کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کے سینیئر بورڈ ممبرکی وضاحت سامنے آگئی

 سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی روحیل ظفر شاہی کا کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کی زبوحالی اور بدانتظامی سے متعلق سینیر بورڈ ممبر پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔

رچ فنڈ میں مبینہ طور پر خردبُرد, کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کے سینیئر بورڈ ممبرکی وضاحت سامنے آگئی
رچ فنڈ میں مبینہ طور پر خردبُرد, کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کے سینیئر بورڈ ممبرکی وضاحت سامنے آگئی


سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی روحیل ظفر شاہی کا کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کے سینیئر بورڈ ممبر جناب ڈاکٹر مجید ایبل سے ہسپتال کے بد انتظامی امور،ڈاکٹر اشکناز کیطرف طرف سے چرچ فنڈ میں مبینہ طور پر خردبُرد دیگر اہم معاملات پر تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا،



ڈاکٹراشکناز اور انکے داماد ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر سہیل سُوری سے متعلق سٹاف کے تحفظات کے بارے میں بات کی تو انکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی کیطرف سے جو بھی تحفظات و مسائل ہیں انکو حل کیا جا سکتا ہے اور ہم ان مسائل کو حل کرنا بھی چاہتے ہیں اور انتظامیہ کیطرف سے جو ایڈمنسٹریٹر مسائل ہیں انکے کیخلاف بھی موثر اقدامات کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں۔




 انکا کہنا تھا آئندہ چند روز میں ہسپتال انتظامیہ اور اسٹاف سے جلد ملاقات کی جائے گی تاکہ ہپستال میں بے جا ہنگامہ آرائی اور دیگر درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔



چیرمین بورڈ کرسچن ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر مجید ایبل نے ہسپتال کے معاملات تفصیلاً بات کیلئے سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی روحیل ظفر کو دعوت بھی دی تاکہ مسیحی اداروں کی ساکھ و بحالی کیلئے قومی مفاد میں ملکر کام کیا جا سکے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی