کیا پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں؟ حبقوق گل نے سوشل میڈیا پر جواب دے دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کے راہنما ممبر پنجاب اسمبلی حبقوق گل نے اپنے سوشل میڈیا اکآؤنٹ پر پی ٹی آئی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے وضاحب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخری سانس تک کپتان کے ساتھ ہوں ۔
میری صوبائی اسمبلی کی سیٹ خان صاحب کے لیے ہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
اد رہے ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی بنے ہیں۔
حبقوق گل کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation