جمعے کے روز پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے آج جی20 کے قرض منسوخ پروگرام کے تحت دوسرے امریکہ-پاکستان دو طرفہ معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔، جس سے پاکستان کو امریکی قرضوں کے ریلیف کے طور پر 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ’ہماری ترجیح پاکستان میں وسائل کو اس سمت موڑنا ہے جہاں ان کی اشد ضرورت ہے۔‘
اس سے پہلے سوموار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے بعد فوڈ سکیورٹی کی مد میں پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا ۔
امریکہ نے انسانی امداد کی مد میں پاکستان کو پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کا عہد کیا ہے اور امدادی سامان سے بھرے 17 طیارے بھیج دیے ہیں اور ساتھ ہی طویل المدتی بنیادوں پر مدد کرنے کا عہد بھی کیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation