![]() |
کم عمری کی شادی کے خاتمے اور عمر کے تعین کے لیے کمیٹی کی تشکیل |
کم عمری کی شادی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، عمر مقرر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم کے حکم پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے اہم ماہرین اور علماء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی میں سنی، شیعہ اور دیگر مکاتب فکر کے علماء اور ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
کمیٹی میں سنی، شیعہ سمیت دیگر مکاتب فکر کے علماء اور ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کم عمری کی شادی پر غور کرے گی، شادی کی عمر کا تعین کرے گی۔ کمیٹی شادی کی عمر سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز تیار کر کے وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی۔
وزارت مذہبی امور وزیر مذہبی امور کے ذریعے تجاویز وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔ کمیٹی موجودہ نکاح نامہ کی تفصیلات کا جائزہ لے گی اور اس پر اہم تجاویز پیش کرے گی۔
کمیٹی حق مہر کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation