
لیہ (ایاز مورس) لوریتو، چک نمبر 270 سے تعلق رکھنے والے معروف اورمنفرد لہجے کے شاعر مقبول شہزاد کی چوتھی کتاب”مجھے اَب بولنا ہوگا'' شائع ہو گئی ہے۔164صفحات پر مشتمل کتاب میں اُردو زبان میں نظمیں، غزلیں، اشعاراور قطعات شامل ہیں جن کا موضوع انسانی اور معاشرتی رویے ہیں.
مقبول شہزاد کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس کتاب میں بدلتے رویوں، معاشرتی، انسانی جذبات اور سیاسی اور لسانی سوچوں اور رویوں کو بڑی عمدگی اور نفاست کے ساتھ بیان کیا ہے. اُنہوں نے کہا وہ اپنے قارئین کے مشکور ہیں جو ان کی شاعر ی کو پڑھتے اور سہراتے ہیں، ان کے لئے قارئین کی طرف سے حوصلہ افزائی اور ستائش کسی بھی اعزاز سے کم نہیں.
کتاب پر معروف ماہر تعلیم اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین، ماہر تعلیم اور ادیب ڈاکٹر نعیم سلیم، ماہر تعلیم ڈاکٹر افضل صفی اور ٹرینر و اسپیکر ایازمورس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے.خوب صورت اور ٹائٹل کی حامل کتاب کو اردو سخن، آرٹ لینڈ،چوک اعظم نے شائع کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation