اسلام آباد (رپورٹ اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز)سپریم کورٹ کا ہولی ٹرنٹی چرچ سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ محترم سیموئیل پیارا کی ذاتی مداخلت سے ہولی ٹرینیٹی چرچ مری کا ناجائز تجاوزات کا قبضہ ختم انسانی حقوق کے علمبردار بوٹا امتیاز مسیح چیف کوآرڈینیٹر امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کا اظہار تشکر۔
یہ بھی پڑھیں؛اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد پر سماجی ورکر سموئیل پیارا کو ایوارڈ سے نوازا گیا
تفصیلات کے مطابق امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کےچیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز مسیح نے میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بانی و چیئرمین سیموئیل پیارا کی درخواست پر ہولی ٹرینیٹی چرچ مری کے داخلی گیٹ کے ساتھ قائم ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے پر ون مین کمیشن (سپریم کورٹ آف پاکستان) ڈویژنل کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری کے شکر گزار ہیں جہنوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ناجائز قبضہ گزار کروایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیموئیل پیارا کے ہمراہ گزشتہ ایام میں یونائیٹڈ کرسچن فاؤنڈیشن کے رہنماء جناب پرویز مسیح (کینڈا) نے مری کے دورے کے موقع پر اس ناجائز قبضے کی نشاندھی کی تھی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation