" غیر مسلم پاکستانیوں کے لئے دوہرا ووٹ کیوں ضروری ہے؟ آگاہی مہم میں راہول کمار گنگالانی کی شمولیت
ساہیوال (رپورٹ؛ اصغر رحمت کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) " غیر مسلم پاکستانیوں کے لئے دوہرا ووٹ کیوں ضروری ہے؟ آگاہی مہم میں راہول کمار گنگالانی کی شمولیت تفصیلات کے مطابق راہول کمار گنگالانی ایک سیلف میڈ بزنس مین ،سیاسی طور پر متحرک اپنی کمیونٹی اور ملک کے لئے کچھ کرنے کی امنگ رکھتے ہیں۔
پچھلے کئی دنوں سے تحریک شناخت کے رضآ کار سردار معراج کے موٹی ویٹ کرنے سے" غیر مسلم پاکستانیوں کے لئے دوہرا ووٹ کیوں ضروری ہے؟ سلسلے کی آگاہی مہم میں شریک۔
یہ بھی پڑھیں؛ زندگی سے بڑے لوگ
آج تشریف لائے اور اپنے آبائی شہر کشمور میں اس مہم کو پھیلانے کے لئے اس سوال کے جواب پر مبنی کتابچہ اور اس کے خلاصے پر مبنی خلاصے کے سندھی ترجمے کی کاپیاں لی جو وہ اپنے آبائی شہر کشمور میں اپنے حلقہ احباب میں پھیلائیں گے۔
ویل ڈن راہول کمار گنگالانی..بظاہر یہ کام سیاسی اشرفیہ نے کرنا ہے۔۔لیکن پہلے فیز میں باخبر کرنا متاثرین کو ہے۔ذمہ داران سے وہ یہ حق خود حاصل کرلیں گے۔
اس کے باوجود تحریک شناخت کے رضآ کاروں نے اس بے ضرر آئینی ترمیم کے لئے متاثرین و ذمدارین (سیاسی اشرافیہ) دونوں کو باخبر کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔
فوٹو کریڈٹ ؛ سردار معراج
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation