مذ ہبی شناخت کیسے ہو؟ از سیمسن سلامت

مذھبی شناخت کیسے ھو؟  از سیمسن سلامت
 مذھبی شناخت کیسے ھو؟  از سیمسن سلامت 


مذھبی اعتبار سے پاکستان کی بڑی اکثریت مذھب اسلام سے ھے جن کی مذھبی شناخت کوئی مسئلہ نہیں ھے۔ فرقہ چاھے کوئی بھی ھو ھر کسی کو مسلمان کہا یا پکارا جائے گا سماجی یا ریاستی سطح پر اس حوالے سے کوئی ابہام یا پیچیدگی نہیں ھے۔ ھاں البتہ فرقے کے امتیازات ایک الگ باب اور بحث ھے۔ 


یہ بھی پڑھیں؛مسائل میں گری اقلیتوں کی لیڈرشپ کی کہانی! - از سیمسن سلامت چئیرمین رواداری تحریک


لیکن پاکستان کی وہ آبادی جو مسلمان نہیں ھے وہ ھندو مسیحی احمدی سکھ پارسی یہودی یا بدھ مت ھیں سماجی اور خاص طور پر ریاست یا سرکاری سطح پر انکی شناخت کے حوالے سے کنفیوژن رھتی ھے۔ 


پاکستان کے وہ شہری جو مسلمان نہیں ھیں انکو سرکاری دستاویزات، تقاریر اور مباحثوں میں زیادہ تر لفظ "غیرمسلم" کہہ کر لکھا یا پکارا جاتا ھے جو اپنی جہت میں ایک امتیازی لفظ اور زیادتی ھے۔


 ایک تو لفظ "غیر" سے بیگانگی اور پرائے ھونے کی بو آتی ھے اور دوسرا یہ کہ انکی اپنی شناخت سے ان کو دور کر کے اکثریتی آبادی کی شناخت کے ساتھ جوڑا گیا ھے۔ "غیر مسلم یعنی وہ جو مسلم نہیں اور غیر ھیں" حالانکہ انکی اپنی مذھبی پہچان ھے انکو ھندو مسیحی یا سکھ کہا جائے۔ 



یہ اصطلاح انتہائی غلط ھے۔ فرض کیا کہ اگر ھندوستان میں بسنے والے وہ شہری جو ھندو نہیں انکو غیر ھندو کہا جائے تو پہچان کو دھچکا لگے گا اور اسی طرح امریکہ میں رھنے والے وہ شہری جو مسیحی ھیں انکو اپنی پہچان کے بجائے غیر مسیحی کہا جائے گا تو اچھا نہیں لگے گا یا برا سمجھا جائے گا بلکہ قابل قبول نہیں ھو گا۔ 


اب سوال یہ ھے کہ کہا کیا جائے یا کونسی اصطلاح استعمال کی جائے۔ اول تو مسیحی ھندو سکھ پارسی بدھ مت یا احمدی کہہ کر پکارا جائے تو بہتر ھے یا اجتماعی طور پر مذھبی اقلیتیں کہنا غیر مسلم کہنے سے بہت بہتر چوائس ھو سکتی ھے۔


 لفظ "اقلیت" پر بھی تحفظات ھیں مگر یہ لفظ مذھبی اعتبار سے عددی طور پر کم ھونے کو واضح کرتا ھے اور اقلیت کا لفظ عالمی سطح پر استعمال ھونے والا لفظ ھے جو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کنوینشن معاھدات اور اعلامیوں میں بھی استعمال ھوا ھے۔


یہ علمی بحث ھے !  سب کی رائے محترم ھو گی۔ 


سیمسن سلامت 

چئیرمین 

رواداری تحریک

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم