مسیحی سینٹری ورکر کے ساتھ غیر اخلاقی تشدد کی ویڈیو ، یہ دراصل کون ہے؟


لاہور؛ سوشل میڈیا پر ایک بزرگ شخص کے ساتھ غیر اخلاقی تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس شخص کو برہنہ کرکے نازک حصے پر پائپ نما چیز داخل کرکے اسے اذیت دی جارہی ہے جبکہ یہ شخص اردگرد تشدد کرنے والے افراد سے معاف کرنے کی التجا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛عمانوئیل مسیح کوٹرک کے نیچے کچل دیا گیا


اس ویڈیو کے متعلق کوشش کے باوجود تصدیق نہیں حاصل ہوسکی کہ آیا یہ شخص کون ہے یہ تشدد کیوں کیا جارہا ہے اور تشدد کرنے والے افراد کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا


مگر کچھ سوشل میڈیا پیج پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ایک مسیحی سینٹری ورکر ہے جس سے تعصبانہ سلوک کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات

یہ شخص جو بھی ہے اس کا جس رنگ ، نسل یا مذہب سے بھی تعلق ہے ،نوائے مسیحی ٹیم اس انسانیت سوز اور شرما دینے والے ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومتی اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس ظلم میں شریک افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی