تازہ ترین
موضوعات

پوپ لیو چہاردہم کی انگلی میں سجی 2 ہزار سالہ قدیم ’ماہی گیر کی انگوٹھی‘ کا اصل راز کیا ہے؟

Nawai Masihi · ·
Significance Behind Pope Leo XIV’s 2,000-Year-Old ‘Ring of the Fisherman’ Revealed
Significance Behind Pope Leo XIV’s 2,000-Year-Old ‘Ring of the Fisherman’ Revealed. Report: Amir Javed.

رپورٹ:(عامر جاوید، اوورسیز کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی، نیوم سٹی)

ویٹیکن سٹی: رومن کیتھولک کلیسیا کے روحانی سربراہ پوپ لیو چہاردہم کی ایک خوبصورت تصویر میں ان کے دستِ مبارک میں موجود تاریخی اور مقدس علامت ’’ماہی گیر کی انگوٹھی‘‘ (Anulus Piscatoris) نمایاں دکھائی دیتی ہے۔ یہ انگوٹھی نہ صرف پاپائیت کی قدیم روایات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ رسول پطرسؔ کے مشن اور کلیسیا کی روحانی ذمہ داری کی بھی علامت سمجھی جاتی ہے۔

سونے سے تیار کردہ اس خصوصی انگوٹھی پر مقدس پطرسؔ کی تصویر کندہ ہے، جنہیں آسمان کی بادشاہی کی کنجیاں اور مچھلی پکڑنے کے جال کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ منظر یسوع مسیح کی اُس دعوت کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نے ایک سادہ ماہی گیر پطرسؔ کو بلا کر انسانوں کے ماہی گیر بننے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

پوپ لیو چہاردہم کو یہ مقدس انگوٹھی 18 مئی 2025ء کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا، ویٹیکن میں ان کی پاپائی خدمت کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر پیش کی گئی۔ یہ انگوٹھی مقدس پطرسؔ کے جانشین کی حیثیت سے ان کی روحانی ذمہ داری، کلیسیا کی قیادت اور دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کی نگہبانی کے عہد کی نمائندگی کرتی ہے۔

تاریخی طور پر ماہی گیر کی انگوٹھی پاپائی مہر کے طور پر بھی استعمال ہوتی رہی ہے، جس کے ذریعے پوپ کے سرکاری خطوط اور اہم دستاویزات کی تصدیق کی جاتی تھی۔

یہ انگوٹھی محض سونے کا ایک زیور نہیں بلکہ تقریباً دو ہزار سال پر محیط رسولی مشن، مسیحی ایمان، کلیسیائی روایت اور خدمت کے تسلسل کی علامت ہے، جس کی بنیاد بحیرہ گلیل کے کنارے یسوع مسیح کی جانب سے مقدس پطرسؔ کو دی گئی دعوت میں ملتی ہے۔

بائبل مقدس میں یسوع مسیح فرماتے ہیں:

’’میرے پیچھے چلے آؤ تو میں تم کو آدم گیر بناؤں گا۔‘‘

(متی 4:19)

پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے برکت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہاتھ اس مقدس انگوٹھی کو نمایاں کرتے ہوئے مسیحی ایمان، رسولی ورثے اور کلیسیا کے جاری روحانی مشن کی یاد تازہ کرتا ہے۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے