تازہ ترین
موضوعات

پوپ لیو چہاردہم کی امریکی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست، تاریخِ پاپائیت میں منفرد اقدام

Nawai Masihi · ·

Pope Leo XIV Requests Mail-In Ballot for US Elections in Historic First
Pope Leo XIV Requests Mail-In Ballot for US Elections in Historic First. Report: Amir Javed.

ویٹیکن سٹی/امریکہ: تاریخِ پاپائیت میں ایک غیر معمولی اور منفرد پیش رفت کے طور پر، پوپ لیو چہاردہم نے امریکہ میں آئندہ منگل، 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالنے کی درخواست دی ہے۔

امریکی ریاست الینوائے کے شہر جولیٹ کے ریڈیو اسٹیشن WJOL کی رپورٹ کے مطابق، پوپ کی جانب سے ووٹ بذریعہ ڈاک حاصل کرنے کی درخواست 3 اکتوبر کو شکاگو میٹروپولیٹن علاقے کے ول کاؤنٹی کلرک آفس میں رجسٹر کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوپ لیو چہاردہم کا نام انتخابی فہرست میں ان کے شہری نام رابرٹ فرانسس پریوسٹ کے تحت درج ہے۔

اس خبر کی تصدیق ول کاؤنٹی دفتر کی چیف آف اسٹاف کم فلیڈ ہیمر نے 29 اکتوبر کو شکاگو سن ٹائمز سے گفتگو کے دوران کی۔ اطلاعات کے مطابق پوپ کو ووٹنگ بیلٹ ارسال کر دیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا انہوں نے اپنا ووٹ مکمل کرکے واپس بھیج دیا ہے یا نہیں۔


اگر پوپ لیو چہاردہم اپنا ووٹ واپس جمع کراتے ہیں تو وہ ریکارڈ کے مطابق منصبِ پاپائیت پر فائز رہتے ہوئے کسی انتخاب میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن جائیں گے۔

الینوائے میں ہونے والے ان انتخابات میں گورنر، ججز اور کاؤنٹی حکام کے انتخاب کے علاوہ امریکی ایوانِ نمائندگان اور وفاقی سینیٹ کی بعض نشستوں کے لیے بھی انتخابی عمل منعقد کیا جا رہا ہے۔

پوپ لیو چہاردہم کا یہ اقدام شہریوں کی جمہوری عمل میں شرکت کے حق اور ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور تاریخِ کیتھولک چرچ میں ایک منفرد مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔



عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے