
Pope Leo XIV Offers Special Prayer at Vatican Grottoes, Visits Tombs of Former Popes. Report: Amir Javed.
ویٹیکن سٹی، 5 نومبر: مقدس باپ پوپ لیو چہار دہم نے جمعرات، 5 نومبر کو ویٹیکن گروٹوز کا دورہ کیا اور وہاں چند لمحات خصوصی دعا میں گزارے۔ اس موقع پر انہوں نے سابق پوپ صاحبان کی قبروں کے سامنے حاضری دی اور مرحوم کلیسائی رہنماؤں کی یاد میں دعا کی۔
پوپ لیو چہار دہم نے پوپ بینیڈکٹ شانزدہم، مبارک پوپ جان پال اول، سینٹ پوپ پال ششم اور پوپ پیوس بارہویں کی قبروں کے سامنے توقف کرتے ہوئے دعا کی۔
یہ روحانی دورہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں اُس خصوصی مقدس ماس کے بعد کیا گیا، جو گزشتہ ایک سال کے دوران وفات پانے والے کارڈینلز اور بشپ صاحبان کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر پوپ لیو چہار دہم کی دعا اور مرحوم کلیسائی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا کلیسیا کی اُس روحانی روایت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں زندہ اور وفات پا جانے والے ایمانداروں کے درمیان ایمان اور دعا کا مضبوط تعلق قائم رہتا ہے۔
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب