تازہ ترین
موضوعات

قطر اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Nawai Masihi · ·
Pakistan and Qatar Agree to Strengthen Bilateral Security Cooperation
Pakistan and Qatar Agree to Strengthen Bilateral Security Cooperation. Report: Amir Javed.

اسلام آباد: قطر اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قطر کے وزیر داخلہ اور داخلی سلامتی فورس ’’لخویا‘‘ کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن رضا نقوی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اس شعبے میں باہمی اشتراک کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور بھی زیرِ بحث آئے۔ رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سکیورٹی کے شعبے میں تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور قطر کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کے فروغ کی جانب ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے