تازہ ترین
موضوعات

پاکستان اسمبلیز آف گاڈ چرچ گلشن کالونی کی پہلی سالگرہ بطور پاسبان منائی گئی۔

Nawai Masihi · ·
پاکستان اسمبلیز آف گاڈ چرچ گلشن کالونی کی پہلی سالگرہ بطور پاسبان منائی گئی۔

پاکستان اسمبلیز آف گاڈ چرچ کی پہلی سالگرہ مورخہ 15 نومبر 2026 بروز اتوار شام تین بجے منائی گئی۔ پاسٹر شاہد مسیح شاہد کا باقاعدہ آرڈینیشن 16 نومبر 2025 کو پاکستان اسمبلیز آف گاڈ چرچ پنجاب کونسل نے باقاعدہ طور پر کیا تھا۔ سب کلیسیاء نے ایک سال مکمل ہونے پر شکر گزاری کی دعا کی۔بروز اتوار رفاقتی کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام کلیسیاء نے خوشی کے گیت گائے۔

آئندہ سال کی برکات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاسٹر شاہد ایم شاہد 2007 ء سے باقاعدہ طور پر پاکستان اسمبلیز آف گاڈ چرچ کے رکن بنے تھے۔ان کی وفاداری کو دیکھتے ہوئے مقامی کلیسیاء اور چیئرمین پاکستان اسمبلیز آف گاڈ چرچ پنجاب کونسل شہباز بوٹا نے انہیں 16 نومبر 2025ء میں باقاعدہ پاسٹر نامزد کیا تھا۔ 

چرچ میں گلوبل یونیورسٹی امریکہ کا ایک سالہ اور دو سالہ بائبل کورس سرٹیفکیٹ بھی جاری ہے۔پاسٹر شاہد نحمیاہ بائبل کالج وا کینٹ برانچ کے کوارڈینیٹر بھی مقرر ہیں جو ہر جمعرات کو باقاعدگی کے ساتھ بائبل کورس پڑھاتے ہیں۔عبادت کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نمائندہ واہ
رپورٹ
نمائندہ واہ

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے