میاں چنوں، ضلع خانیوال میں واقع مسیحی چرچ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کے حوالے سے انتظامیہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے اور مبینہ بے ضابطگیوں اور تاخیر کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق، سکیم نمبر L-133/16، موضع امرت نگر، تحصیل میاں چنوں، ضلع خانیوال میں واقع چرچ کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ حکومت پنجاب کی جانب سے مختص فنڈز کے تحت جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور متعلقہ حکومتی منظوری کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے۔پریس ریلیز میں منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چرچ کی تعمیر و مرمت کے عمل میں تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ انتظامی امور سے وابستہ افراد پر عائد کرنے کا تاثر درست نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے حقائق کو نظرانداز کرکے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے مسیحی برادری میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان اور متعلقہ حلقوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر یا الزام کی اشاعت سے قبل اس کی مستند ذرائع سے تصدیق کی جائے اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے، تاکہ مسیحی برادری کی عزت و وقار مجروح نہ ہو۔.webp)
Mian Channu: Church Administration Rejects Allegations Over Construction and Renovation Project. Report: Amir Javed.
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب