![]() |
| Faisalabad: CCIDE Harmony Award Presented in Recognition of Interfaith Harmony Efforts. Report: Amir Javed. |
مونٹیویڈیو: پوپ لیو چہاردہم نے ہفتے کے روز مونٹیویڈیو میں بشپ جیسنٹو ویرا ہوم فار پرِیسٹس کا مختصر دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں مقیم تقریباً 20 کاہنوں سے ملاقات کی اور ان کی طویل عرصے پر محیط مذہبی و روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران پوپ لیو چہاردہم نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی زندگی اپنی فطری قدر اور وقار رکھتی ہے، خواہ بڑھتی عمر یا بیماری کے باعث انسان کی جسمانی حالت زیادہ نازک کیوں نہ ہو جائے۔ انہوں نے بزرگ پادریوں کی برسوں پر محیط خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: “میں سوچتا ہوں، کیا کسی نے آپ سب کی خدمت کے مجموعی برسوں کا حساب لگایا ہے؟”یاد رہے کہ یوراگوئے کے ڈایوسیزن پادریوں کے لیے قائم یہ ریٹائرمنٹ ہوم 1903 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس ادارے میں تقریباً 40 کمرے، ایک چیپل، لائبریری کے ساتھ تفریحی کمرہ اور ایک بڑا اجلاس ہال موجود ہے۔
پوپ کی یہ ملاقات کلیسیا کے ان خادموں کے لیے محبت، احترام اور قدردانی کا خوبصورت اظہار قرار دی جا رہی ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں خداوند اور کلیسیا کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب
