تازہ ترین
موضوعات

فیصل آباد میں جمہوریت اور بنیادی حقوق کے مستقبل پر اہم مکالمہ

Nawai Masihi · ·
Dialogue on the Future of Democracy and Fundamental Rights Held in Faisalabad
Dialogue on the Future of Democracy and Fundamental Rights Held in Faisalabad. Report: Nadeem Aneel.

فیصل آباد (ندیم انیل، ممبر نوائے مسیحی نیوز) رواداری تحریک پاکستان کے زیرِ اہتمام جمہوریت کے مستقبل، بنیادی انسانی حقوق، سیاسی مکالمے اور عوامی نمائندگی کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور اقلیتی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس مکالمے میں چیئرمین رواداری تحریک پاکستان سیمسن سلامت، جامی چانڈیو، مختلف سیاسی رہنماؤں، اراکینِ اسمبلی، لارنس جیکب، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کے کوآرڈینیٹر یوحنا یعقوب، سر ساقب خادم، پادری اعجاز یوسف کمال اور دیگر سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ صحافی شہزاد سونی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائیلاگ کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار کے فروغ، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، سیاسی مکالمے کی اہمیت اور عوامی نمائندگی کو مؤثر بنانے جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت نے اس مکالمے کو اہمیت دی، جہاں جمہوریت اور معاشرتی رواداری کے حوالے سے مختلف نقطہ ہائے نظر سامنے آئے۔

رپورٹ
ندیم انیل
سٹی کوآرڈینیٹر، فیصل آباد

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے