تازہ ترین
موضوعات

پوپ لیو چہاردہم کا جنوبی امریکہ کا رسولانہ دورہ اختتام پذیر، پیرو کے دارالحکومت لیما سے روم روانہ

Nawai Masihi · ·

Pope Leo XIV Concludes Apostolic Visit to South America, Departs Lima for Rome
Pope Leo XIV Concludes Apostolic Visit to South America, Departs Lima for Rome. Report: Amir Javed.

لیما (پیرو): کیتھولک کلیسیا کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم پیر کی سہ پہر پیرو کے دارالحکومت لیما سے روم کے لیے روانہ ہو گئے، جس کے ساتھ ہی ان کا جنوبی امریکہ کا اہم رسولانہ دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ دورہ 6 نومبر کو شروع ہوا تھا، جس کے دوران پوپ نے یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیرو کا دورہ کیا۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ کا خصوصی طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 28 منٹ پر پیرو کے کالاؤ ایئر بیس سے روانہ ہوا۔ ان کی روم کے فیومیچینو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد منگل 17 نومبر کو صبح 10 بج کر 25 منٹ متوقع تھی۔

اس دورے کے دوران پوپ لیو چہاردہم نے مختلف مقامات پر کلیسیائی رہنماؤں، حکومتی شخصیات، مذہبی برادریوں اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے پیغامات میں مسیحی ایمان، اتحاد، امن، انسانی وقار اور معاشرتی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔

پوپ کا یہ رسولانہ سفر جنوبی امریکہ کے عوام کے ساتھ کلیسیا کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور مسیحی مشن، امید اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب
ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے