تازہ ترین
موضوعات

پوپ لیو چہاردہم کا یوراگوئے کے آخری روز سینٹ تھریسا کے تاریخی پیرش کا دورہ، مسیحیوں کو ایمان میں ثابت قدم رہنے کی تلقین

Nawai Masihi · ·

 

Pope Leo XIV Visits Historic St. Theresa Parish on Final Day in Uruguay, Urges Christians to Stand Firm in Faith
Pope Leo XIV Visits Historic St. Theresa Parish on Final Day in Uruguay, Urges Christians to Stand Firm in Faith. Report: Amir Javed.

یوراگوئے کے دورے کے آخری روز پوپ لیو چہاردہم نے شہر خوانیکو (Juanicó) میں واقع سینٹ تھریسا پیرش کا خصوصی دورہ کیا، جو سینٹ تھریسا کی قدیسہ کے طور پر canonization کے بعد یوراگوئے میں ان کے نام سے منسوب ہونے والا ملک کا پہلا پیرش ہے۔

اس موقع پر پوپ لیو چہاردہم نے سینٹ تھریسا آف لیزیو سے اپنے خاندان کی دیرینہ عقیدت کا ذکر کرتے ہوئے اس دورے کو شکرگزاری کا ایک خوبصورت لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کا موقع بھی ہے کہ خدا کا فضل اور محبت ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہے۔

مقدس باپ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسیحیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ایمان میں مسلسل ترقی کریں، دلیری کے ساتھ مسیحی زندگی گزاریں اور اپنے عقیدے کے اظہار سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں۔

پوپ لیو چہاردہم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمیں بلا خوف یہ کہنے کے لیے تیار رہنا چاہیے: ’’میں مسیحی ہوں، میں کیتھولک ہوں، میں یسوع مسیح پر ایمان رکھتا ہوں۔‘‘

انہوں نے حاضرین کو یاد دلایا کہ مسیحی ایمان صرف زبانی اقرار تک محدود نہیں بلکہ اسے اپنی عملی زندگی، کردار اور روزمرہ کے اعمال میں بھی ظاہر کرنا ضروری ہے۔

پوپ کا یہ دورہ یوراگوئے میں ان کے روحانی سفر کا ایک اہم اور بامعنی لمحہ ثابت ہوا، جس میں شکرگزاری، خاندانی عقیدت اور مسیحی ایمان پر ثابت قدم رہنے کا پیغام نمایاں رہا۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب
ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے