تازہ ترین

ایم پی اے سردار نادر اکمل خان لغاری سے نواے مسیحی کے وفدکی اہم ملاقات

Nawai Masihi · ·

Nawai Masihi Delegation Meets MPA Sardar Nadir Akmal Khan Leghari Over Dherki Christian Cemetery Issues
Nawai Masihi Delegation Meets MPA Sardar Nadir Akmal Khan Leghari Over Dherki Christian Cemetery Issues. Report: Amir Gulzar.

ڈہرکی: مسیحی قبرستان کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے نواے مسیحی اور مسیحی برادری کے وفد نے ایم پی اے سردار نادر اکمل خان لغاری سے خصوصی ملاقات کی اور عامرگل نےقبرستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی وفد میں کمیونٹی میڈیا کوآرڈینیٹر شفاقت صادق، پرویزنل کوآرڈینیٹر عامر گل، ڈویژنل کوآرڈینیٹر زاہد اسلم، سٹی کوآرڈینیٹر دانیال بوٹا، شاہد بھولا اور جاوید دانیال شامل تھے۔ملاقات میں ڈہرکی کے مسیحی قبرستان کو درپیش مسائل، جگہ کی کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ایم پی اے سردار نادر اکمل خان لغاری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مسیحی قبرستان کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وفد نے ایم پی اے کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

عامر گلزار
رپورٹ
عامر گلزار
ڈھرکی، گھوٹکی، سندھ