سکھر (نوائے مسیحی نیوز): سکھر کی مسیحی کمیونٹی نے میونسپل کارپوریشن سکھر میں اقلیتی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے الیشع گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مسیحی کمیونٹی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ الیشع گل اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے اقلیتی برادری کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے، عوامی فلاح و بہبود کے فروغ اور کمیونٹی کے حقوق کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
کمیونٹی کے افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند انہیں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، تاکہ وہ عوامی خدمت کے ذریعے اپنی برادری اور علاقے کے لیے مفید ثابت ہوں۔
رپورٹ: صابر مسیح، کوآرڈینیٹر، نوائے مسیحی، سکھر