
عمران سسل جان بھٹی کی جانب سے پشتون کلچر ڈے پر مبارکباد کا پیغام۔
انگلینڈ (ڈاکٹر پرویز بھٹی، نوائے مسیحی نیوز): کوئٹہ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور امیدوار برائے کونسلر عمران سسل جان بھٹی نے مسیحی برادری کی جانب سے تمام پشتون بھائیوں کو پشتون کلچر ڈے کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں عمران سسل جان بھٹی نے کہا کہ پشتون ثقافت مہمان نوازی، جرگہ، غیرت، بہادری اور اپنائیت کی ایک روشن مثال ہے، جو پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے پشتون بھائیوں کی شاندار روایات اور ثقافتی جوش و جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اصل حسن اس کی رنگا رنگی اور ثقافتی تنوع میں پوشیدہ ہے، جو اتحاد اور محبت سے مزید مضبوط ہوتا ہے۔ پشتون کلچر ڈے ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کریں، امن و بھائی چارے کو فروغ دیں اور تعلیم، رواداری اور باہمی تعاون کے ذریعے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
عمران سسل جان بھٹی کی جانب سے پیش کی گئی مبارکباد ثقافتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation