فیصل آباد میں نوائے مسیحی کی آگاہی مہم، گھر گھر جا کر مسیحی برادری کو ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا

Nawai Masihi team distributing awareness pamphlets among the Christian community in Faisalabad
Nawai Masihi representatives visit different areas of Faisalabad to spread awareness about Christian community issues and digital media services


 فیصل آباد (رپورٹ: نوائے مسیحی نیوز) فیصل آباد میں عدیل ابراہیم کھوکھر کی خصوصی کاوش اور نعیم انور کے تعاون سے نوائے مسیحی کی جانب سے مسیحی برادری میں آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کے دوران فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر نوائے مسیحی کے پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور لوگوں کو ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

نوائے مسیحی ٹیم نے مسیحی خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ نوائے مسیحی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی مسیحیوں کے مسائل، کامیابیوں، سرگرمیوں اور کمیونٹی سے متعلق اہم معاملات کو اجاگر کرنے میں مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ٹیم نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر عوام تک خبریں اور معلومات پہنچائی جاتی ہیں، تاہم براہِ راست عوام تک پہنچ کر انہیں آگاہ کرنا بھی ضروری سمجھا گیا۔




اس موقع پر لوگوں کو بتایا گیا کہ نوائے مسیحی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے نہ صرف مسیحی برادری کی آواز کو نمایاں کر رہا ہے بلکہ مختلف علاقوں میں موجود مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح آگاہی مہمات جاری رکھی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نوائے مسیحی کے مشن سے واقف ہو سکیں۔

مختلف علاقوں میں شہریوں نے نوائے مسیحی ٹیم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز کمیونٹی کی نمائندگی اور مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نوائے مسیحی آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مسیحی قوم کی خدمت جاری رکھے گا۔

نوائے مسیحی ٹیم نے تمام دیکھنے اور سننے والوں سے اپیل کی کہ وہ نوائے مسیحی کو لائک، فالو اور شیئر کریں تاکہ مسیحی برادری سے متعلق اہم خبروں اور معلومات سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم