خیبرپختونخوا حکومت کا اقلیتی طلبہ کے لیے بڑا اقدام، 500 لیپ ٹاپ خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری

Minority students digital inclusion program Pakistan 2026

 پشاور (نمائندہ نوائے مسیحی نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور کی جانب سے اقلیتی طلبہ کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام سامنے آیا ہے۔ حکومت نے “چیف منسٹر ڈیجیٹل انکلوژن پروگرام فار مائنارٹی اسٹوڈنٹس” کے تحت 500 لیپ ٹاپ خریدنے کے لیے باضابطہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔


اس اقدام کو اقلیتی برادری خصوصاً مسیحی طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے سابق وزیر اعظم Imran Khan اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا Sohail Afridi کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اقلیتی طلبہ کی تعلیم اور ڈیجیٹل سہولیات کو ترجیح دی۔


محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق یہ خریداری کھلے مقابلے کے تحت کی جائے گی اور اس عمل کو KP Public Procurement Regulatory Authority (KPPRA) Rules 2014 کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ ٹینڈر کے لیے دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اور سپلائرز بڈنگ دستاویزات محکمہ کی ویب سائٹ، KPPRA ویب سائٹ اور E-PADS سسٹم سے حاصل کر سکتے ہیں۔

اشتہار کے مطابق پری بڈ میٹنگ 21 مئی 2026 کو دوپہر 12 بجے پشاور میں منعقد ہوگی جبکہ ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 جون 2026 دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے۔ اسی روز ڈھائی بجے موصول ہونے والی بولیاں کھولی جائیں گی۔


تعلیمی حلقوں اور اقلیتی تنظیموں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور میں ڈیجیٹل تعلیم انتہائی ضروری ہو چکی ہے اور لیپ ٹاپ جیسی سہولیات اقلیتی نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور آن لائن مواقع تک رسائی میں مدد فراہم کریں گی۔


سوشل میڈیا پر کئی افراد نے اس اقدام کو اقلیتوں کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کے منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رہے تو پاکستان میں اقلیتی نوجوان تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم