ساہیوال کے ہارون جان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سکیورٹی کراچی تعینات، مسیحی برادری کی مبارکباد

Haroon Jan appointed as Assistant Director Airport Security Karachi from Sahiwal Christian community
Haroon Jan from Chak 148/9-L Harappa Sahiwal appointed as Assistant Director Airport Security Karachi.
 
ساہیوال (رپورٹ؛ فائزہ حنا، ممبرشپ کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) مسیحی کمیونٹی چک نمبر 148/9 ایل ہڑپہ، تحصیل و ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ہارون جان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سکیورٹی کراچی تعینات کر دیا گیا۔ ان کی اس اہم کامیابی پر اہل علاقہ، دوست احباب اور مسیحی برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ہارون جان، چک نمبر 72/10 آر شانتی نگر خانیوال کے نمبردار چوہدری جیکب وزیر سابق ممبر ضلع کونسل خانیوال کے داماد ہیں۔ سماجی و مذہبی حلقوں نے ان کی کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم