رحیم یار خان میں “گڈ نیوز منتھلی پریئر فیسٹیول” روحانی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد، سینکڑوں افراد کی شرکت

 

رحیم یار خان میں گڈ نیوز منتھلی پریئر فیسٹیول کی روحانی عبادت

رحیم یار خان (وسیم چیدہ ڈویژنل کوارڈینیٹر بہاولپور، نوائے مسیحی) رحیم یار خان میں “گڈ نیوز منتھلی پریئر فیسٹیول” نہایت روحانی ماحول، عبادت، دعا اور خداوند کی حضوری کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے مختلف کلیسیاؤں کے پاسٹرز، خادمین، نوجوانوں اور مسیحی برادری کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے دوران خداوند کی حمد و ثنا، خصوصی دعاؤں اور روحانی پیغامات نے حاضرین کے دلوں کو تازگی بخشی اور ایمان کو مضبوط کیا۔

اس بابرکت روحانی اجتماع کے میزبان پاسٹر ہارون چیدہ تھے جبکہ پروگرام کے آرگنائزر برادر بوٹا جلال تھے۔ لاہور سے تشریف لانے والے معروف خادمِ خدا پاسٹر چسکو نے خداوند کے پاک کلام میں سے ایک طاقتور اور ایمان افروز پیغام دیا، جس نے حاضرین کو روحانی طور پر تقویت بخشی اور دعا و عبادت کی اہمیت اجاگر کی۔



عبادت، دعا اور روحانی بیداری کا منفرد اجتماع

پروگرام میں عبادت کی قیادت برادر عدنان فیصل اور ارشد الیاس نے کی جبکہ میٹنگ لیڈر کے فرائض کاشف جاوید نے انجام دیے۔ عبادتی ماحول میں حاضرین نے خداوند کی حضوری کو محسوس کیا اور مختلف کلیسیاؤں کے افراد نے مل کر اتحاد و محبت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ایسے روحانی اجتماعات نہ صرف کلیسیا کے اتحاد کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو بھی خداوند کے قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے دعا، روزہ، روحانی بیداری اور محبت کے پیغام کو مسیحی زندگی کا اہم حصہ قرار دیا۔



معزز مہمانوں اور خادمین کی شرکت

اس موقع پر معزز مہمانوں میں پاسٹر برنباس ظفر، بشپ نصرت فضل، بشپ سلطان کھوکھر، ندیم گلزار، یوسف صادق، رشمان یونس، امروز انجام، پاسٹر اقبال پال، آصف پال، پاسٹر خالد، اسلم پیارا اور مون عدنان شامل تھے۔

خصوصی شرکت کرنے والوں میں اشرف صادق چیدہ، چوہدری رحمت چارلس، سلمان منسی، یونس صادق چیدہ، عامر سیموئیل، برادر سلیم، آشعر ہارون چیدہ اور وسیم اشرف چیدہ شامل تھے، جنہوں نے پروگرام کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے روحانی برکت قرار دیا۔



شرکاء کے لیے خصوصی دعا

پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں، خادمین، عبادتی ٹیم اور شریک افراد کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ضلع رحیم یار خان کی کلیسیاؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے روحانی اجتماعات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ مسیحی برادری میں اتحاد، محبت اور روحانی بیداری کو مزید فروغ مل سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم