.png)
ہجویری ٹاؤن فیصل آباد میں مسیحی برادری کی احتجاجی ریلی
فیصل آباد (رپورٹ: عدیل ابراہیم کھوکھر، نوائے مسیحی کوارڈینیٹر)فیصل آباد کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں واقع کیتھولک چرچ میں جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری شادی کے خلاف ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، جن میں عمانوئیل غوری، یوسف عدنان، یعقوب فقیریا، فوزیہ اور اقصیٰ کنول سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جبری تبدیلی مذہب اور کم عمر بچیوں کی شادی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری شادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، جن کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ریلی کے شرکاء نے خاص طور پر ماریہ شہباز کے کیس میں انصاف کا مطالبہ کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اختتام پر دعا بھی کی گئی جس میں ملک میں امن، انصاف اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation