![]() |
| Dr Faraz Azhar Masih MBBS Qualified From Faisalabad Christian Youth Success |
فیصل آباد (نوائے مسیحی نیوز) نواحی علاقے چک نمبر 196 آر بی ایسٹ گھونہ سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان ڈاکٹر فراز اظہر مسیح نے ایم بی بی ایس کی ڈگری کامیابی سے حاصل کر لی ہے اور اب میڈیسن میں اسپیشلائزیشن کے لیے امریکہ روانگی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فراز اظہر مسیح ریٹائرڈ پاک نیوی کے مبشر مظہر نصیر مسیح کے بھتیجے ہیں، جن کی اس کامیابی پر خاندان اور علاقہ بھر میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق یہ کامیابی مسلسل محنت، والدین اور دادا دادی کی دعاؤں اور خداوند کے خاص فضل کا نتیجہ ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فراز اظہر مسیح نے تعلیمی سفر کے دوران نمایاں کارکردگی دکھائی اور اب وہ اعلیٰ طبی تعلیم اور اسپیشلائزیشن کے ذریعے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ مسیحی قوم اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ مقامی کلیسیائی و سماجی حلقوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اسے نوجوان نسل کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیا ہے۔ مسیحی برادری نے اس کامیابی کو خدا کی برکت اور محنت کے صلے کے طور پر سراہا ہے۔
.png)
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation