![]() |
| Archbishop Joseph Arshad Meeting DG ISPR Pakistan |
اسلام آباد ( نوائے مسیحی نیوز) آرچ بشپ جوزف ارشد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرچ بشپ جوزف ارشد نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری وطنِ عزیز کی مضبوطی، امن اور ترقی کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
گفتگو کے دوران آرچ بشپ جوزف ارشد نے مسیحی کمیونٹی کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل تائید اور یکجہتی کا اعادہ بھی کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی تعمیر و ترقی میں کمیونٹی اپنی انتھک جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی ملکی دفاع اور ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خدمات ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔

إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation