![]() |
انٹرنیشنل کرسچن مشن ملیشیا چرچ پلانٹنگ انسٹیٹیوٹ کی گریجویشن تقریب |
رپورٹ: رحیم یار خان(ڈویژنل کوارڈینیٹر نو ائے مسیحی سلمان منسی)
انٹرنیشنل کرسچن مشن ملیشیا چرچ پلانٹنگ انسٹیٹیوٹ کی دو سالہ کورس کی گریجویشن کی پُروقار تقریب رحیم یار خان میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر بشپ نعیم عیسیٰ، ضلعی کوآرڈینیٹر پاسٹر سہیل بابر، اور سٹی کوآرڈینیٹر پاسٹر برنباس ظفر نے خصوصی شرکت کی۔
اس تعلیمی پروگرام کے تحت 10 طلباء نے بی۔ٹی۔ایچ اور 24 طلباء نے ڈی۔ٹی۔ایچ کی دو سالہ تعلیم مکمل کی۔ تمام فارغ التحصیل طلباء کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
ہم ان تمام طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خداوند ان سب کو اپنی بادشاہی اور جلال کے لیے کثرت سے استعمال کرے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation