چناب نگر کے بیت لحم کیتھولک چرچ میں عیدِ پینتیکوست کی روح پرور عبادت

چناب نگر کے بیت لحم کیتھولک چرچ میں عیدِ پینتیکوست کی روح پرور عبادت
چناب نگر کے بیت لحم کیتھولک چرچ میں عیدِ پینتیکوست کی روح پرور عبادت

فیصل آباد (رپورٹ یعقوب مسیح ڈویژنل کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی ) چناب نگر کے بیت لحم کیتھولک چرچ میں عیدِ پینتیکوست کی روح پرور عبادت تفصیلات کے مطابق  چناب نگر کے بیت لحم کیتھولک چرچ میں عیدِ پینتیکوست کی پر وقار اور روحانی عبادت کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی مسیحی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



اس عبادت میں کلامِ مقدس کی خدمت بابو سمسون نے انجام دی، جب کہ پرستش (worship) کی قیادت مشہور گیت کار پطرس شہزاد پلا نے کی۔ ان کے روح انگیز گیتوں نے عبادت کو ایک روحانی جہت بخشی اور حاضرین کو روح القدس کی برکات سے بھر دیا۔




پروگرام میں معروف سماجی و مذہبی شخصیت نواز بشارت خان صاحب بھی شریک ہوئے، جنہوں نے کمیونٹی کے اتحاد اور روحانی ترقی کے لیے دعا کی۔ اس بابرکت موقع پر مرد، خواتین، بچے، بزرگ، اور نوجوان سب نے شرکت کی اور روح القدس کی خوشی میں شریک ہوکر دعا، مناجات، اور حمد و ثنا کے ذریعے خداوند کا شکر ادا کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم