ٹک ٹاک پر مسیحی کمیونٹی کی آواز — آصف گل

ٹک ٹاک پر مسیحی کمیونٹی کی آواز — آصف گل

رپورٹ: (ڈویژنل کوارڈینیٹر بہاولپور سلمان منسی)رحیم یار خان کی بستی جناح پارک کے نوجوان آصف گل نے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک کو مسیحی کمیونٹی کی خدمت کا ذریعہ بنا کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔


2022 میں فنی ویڈیوز سے آغاز کرنے والے آصف نے 2023 سے چرچ اور برادری کے مذہبی پروگرامز کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرنا شروع کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی پیرشز کے خوبصورت ایونٹس سوشل میڈیا پر نظر نہیں آتے تھے، جس پر انہوں نے خود ویڈیوز بنانی شروع کیں۔


ریورنڈ فادر عمران خورشید، فادر فرحان اور ریورنڈ فادر عیمانویل شریف نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ مکمل سرپرستی بھی کی، جس سے آصف کا حوصلہ مزید بڑھا۔


آج آصف گل کی ویڈیوز کو لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، اور ان کے ٹک ٹاک پر ایک ملین سے زائد لائکس ہو چکی ہیں۔

گزشتہ اتوار آرک اینجلز کیتھولک چرچ، جناح پارک میں کلیسیا اور فادر صاحب اور رائزنگ سٹار گروپ ، وکٹر سلیم ،پطرس مسیح کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر سراہا گیا۔


آصف گل کا کہنا ہے:

"یہ سب خداوند کے فضل اور برادری کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے۔"

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم