جنوبی پنجاب میں آئی سی اے کی کامیاب میٹنگ کا انعقاد

جنوبی پنجاب میں آئی سی اے کی کامیاب میٹنگ کا انعقاد

(رحیم یار خان ضلع کوارڈینیٹر نوائے مسیحی دانش)

 انٹرنیشنل چرچ الائنس (ICA) جنوبی پنجاب کی جانب سے ایک کامیاب میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر جنوبی پنجاب پاسٹر ندیم گلزار نے میٹنگ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر مذہبی ترجمان بشپ سٹیفن صدیق سمیت جنوبی پنجاب کے تمام مسیحی قائدین نے شرکت کی۔


پاسٹر ندیم گلزار اور بشپ سٹیفن صدیق نے اس کامیاب اجلاس کے انعقاد پر جنوبی پنجاب آئی سی اے کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شرکاء کو دعاؤں سے نوازا۔ میٹنگ میں آئی سی اے پنجاب کے صدر بشپ آصف اور چیف آرگنائزر و جنرل سیکریٹری نوید انجم نے بھی خصوصی شرکت کی، جنہوں نے مختلف عہدوں پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔


اس میٹنگ میں پاسٹر برنباس ظفر، پاسٹر ندیم مون اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی، جنہوں نے آئی سی اے کے مشن اور وژن کی بھرپور حمایت کی۔ اجلاس میں آئی سی اے کور کمیٹی کے نمائندگان، پنجاب بھر سے آئے ہوئے مسیحی رہنماؤں اور مندوبین نے بھی شرکت کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم