یوم دفاع وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے؛ آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد



راولپنڈی(نوائے مسیحی) کیتھولک مسیحی روحانی پیشوا آرچ بشپ راولپنڈی /اسلام آباد ڈائیوسس ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ یوم دفاع وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ، 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور قوم کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

یوم دفاع پاکسان کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آرچ بشپ نے خاص طور پر مسیحی ہیروز کویاد کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کے ہیروز نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے پیارے وطن پاکستان کے دفاع اور ترقی کے لیے دن رات محنت کی۔

 ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ موجودہ حالات میں دفاع وطن کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ بھی بے حد ضروری ہے ۔اس وقت ملک کو معاشی مشکلات درپیش ہیں اس لیے ہمیں ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ ملکی اقتصادی ترقی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان وطن عزیزکی سرحدوں کی محافظ ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم